کراچی کے رہائشی محمد شعیب بچپن سے ہی پولیو کا شکار ہیں، معذوری کے باعث وہ فٹبال نہیں کھیل سکتے لیکن اس کھیل کے دیوانے ہیں اور اپنے پسندیدہ فٹبالرز کول لائیوایکشن میں دیکھنا اُن کا شوق ہے۔
محمد شعیب نے بتایا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں۔
شعیب انگلش پریمیئر لیگ کلب چیلسی کے بھی دیوانے ہیں اوران کے پاس اس ٹیم کی شرٹ اوردیگر اشیاء بھی موجود ہیں۔ وہ چیلسی کا میچ لائیو دیکھنے کے بھی آرزو مند ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چیلسی کلب کے فرینک لیمپرڈ، جون ٹیری اور پیٹرچیک انکے لیجنڈ ہیں، ان سے بڑا کوئی لیجنڈ نہیں۔
شعیب نے معذوری کے باوجود فٹبال سے محبت پرکہا کہ فٹبال ان کا جنون ہے اوراللہ جس حال میں بھی رکھے، وہ اس پر شکر گزار ہیں۔