اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والےنگراں وزرا کوالیکشن کمیشن کی وارننگ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگراں وزرا کو کام سے روکنے کی وارننگ دے دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت نگراں وزراء 3 دن میں اپنے اوراپنے گھر والوں کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے پابند ہیں لیکن نگراں وزرا کی اکثریت نے اپنے اور زیرکفالت افراد کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پربرہمی کا اظہار کیا ہے اورتنبیہہ کی ہے کہ اگرانہوں نے قانون کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرائیں تو انہیں ذمہ داریاں نبھانے سے روکا بھی جاسکتا ہے۔