ایف بی آر نے ایمنسٹی ا سکیم میں توسیع کے لیے رابطہ نہیں کیا۔نگراں وزیرقانون

 

اسلام آباد : نگراں وزیرقانون واطلاعات بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے ایمنسٹی ا سکیم میں توسیع کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیاہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کل رات 12 بجے تک ختم ہوجائےگی۔ایف بی آر نے ایمنسٹی سکیم میں توسیع کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ایمنسٹی سکیم میں توسیع سے متعلق فیصلہ وزیرخزانہ نے کرناہے۔نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اخترکل پیرس سے اسلام آباد پہنچیں گی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایمنسٹی سکیم کے تحت اب تک60ارب روپے وصول ہوچکے ہیں۔ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کرنیوالوں نے 62ارب روپے کے چالان بھی حاصل کرلیے ہیں۔62 ارب روپے قومی خزانے میں کل جمع ہوجائیں گے۔

چیئرمین ایف بی آرکے مطابق ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کر نے سے متعلق وزیرخزانہ کل آگاہ کریں گی۔