امریکا میں داخلے پر پابندی کے حکم نامےکیخلاف تمام درخواستیں مسترد

واشنگٹن:امریکا کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے6 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے حکم نامے کو مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور اختیارات کے تجاوز قرار دیتے ہوئے دائر کی گئیں اپیلوں کو اکثریتی بنیاد پر مسترد کردیا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کی سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے گئے اس فیصلے میں 5 ججوں نے صدر کے اقدام کے حق اور 4 نے مخالفت میں فیصلہ دیا، تاہم اس معاملے پر یہ فیصلہ ٹرمپ کی بڑی کامیابی ہے۔امریکی چیف جسٹس جان روبرٹس نے فیصلے میں تحریر کیا کہ صدر کو امیگریشن کے حوالے سے قوانین کا اختیار ہے جبکہ انھوں نے اس اقدام کو مسلمان مخالف قرار دینے کو بھی مسترد کردیا۔انھوں نے فیصلے میں عمومی اور بالخصوص مسلمانوں کے حوالے سے ٹرمپ کے بیانات اور رویے کی توثیق نہیں کی اور کہا کہ ہم نے اس پالیسی کی روح پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔