تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا عرف پنکی پیرنی کی پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری کے موقع پر چوکھٹ پر سجدہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ایک طوفان برپا ہوگیا تھا۔ تاہم یہ طوفان تھما ہی نہیں تھا کہ مزار کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مزار کے اندر عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے لئے پھولوں کی پتیاں بچھائیں گئیں۔ اس کام میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے حصہ لیا اور فرش کو مکمل پتیوں سے ڈھک دیا۔
اس کے بعد عمران خان اور ان کی اہلیہ نے ایک ساتھ مل کر جھک کر دعا بھی کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دعا کے دوران بشریٰ بی بی عمران خان کو جھک کر دعا کرنے کو کہا۔