ہری پور میں کار اور ڈمپر میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحق

October 24, 2026 · قومی
ہری پور میں کار اور ڈمپر میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحق

ہری پور میں کار اور ڈمپر میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحق

ہری پور میں جی ٹی روڈ پر کار اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ تھانہ سرائے صالح کی حدود میں پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں نوجوان ایبٹ آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہری پور جا رہے تھے کہ سرائے صالح کے قریب ان کی کار ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چاروں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت عمر مہتاب، شامیر جاوید، سیف الرحمن اور شاہ جی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ چاروں نوجوانوں کا تعلق ہری پور کے علاقے درویش سے بتایا جا رہا ہے۔

ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔ حادثے کے باعث علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔