برطانیہ میں 12.6ملین پاؤنڈ کا فراڈ۔ 3ججز سمیت 6وکلا گرفتار

 

لندن: برطانوی تحقیقاتی اداروں نےسرکاری خزانے سے 12.6ملین پونڈ فراڈ میں 3ججوں اور 6 وکلاکو گرفتار کر لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں تحقیقاتی اداروں نے برطانوی خزانے سے 12.6ملین پونڈ فراڈ میں 3ججوں اور 6 وکلاکو گرفتار کر لیا،جنہیں 17جولائی کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا،ان ججوں میں سے ایک بیرسٹر ، ایک لیگل کلرک اور 4سالیسٹر ہیں، انہوں نے سرکاری خزانے سے 12.6ملین پونڈ کی رقم نکلوائی تھی۔ اب انہیں اگلے ماہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

 

رپورٹ کے مطابق ان ججوں کو جز وقتی کام کرنے والے امیگریشن جج کرینہ مشل اور راسب غفار کو سول جج رازی شاہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔لیگل کلرک غازی خان، بیرسٹر شاہد رشید ، سالیسٹر جوزف ایمیا، اظہر خان، لائب مودی اور سمیرہ بشیرگرفتار شدگان میں شامل ہیں۔ ان سب کا تعلق لندن سے ہے۔