نواز شریف اور مریم نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ

لندن : مسلم لیگ ن کےتاحیات قائد نواز شریف اورانکی صاحبزادی مریم نواز نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ رواں ہفتے پاکستان آجائیں گےاور دونوں رہنما پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کا آج تفصیلی طبی معائنہ ہوگا اور سی ٹی اسکین بھی کیا جائے گا، منگل کو نواز شریف کی ڈاکٹروں سے تفصیلی ملاقات بھی ہوگی ۔