ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد: ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ تاریخ کی سب سے کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ چیف جسٹس نے سماعت کے موقع پر بتایا کہ ملک میں فوری طور پر 2 ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پانی کی قلت کا معاملہ زیر بحث ہے اور سپریم کورٹ میں بھی کالا باغ ڈیم کی تعمیر سےمتعلق کی سماعت کی جارہی ہیں۔
گزشتہ دنوں چیف جسٹس نے سماعت کے موقع پر بتایا کہ ڈیمز کے ماہرین کے اجلاس میں ملک میں فوری طور پر 2 ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔ ڈیموں میں پانی کی اسٹوریج صرف 9 لاکھ ایکڑفٹ ہے جن میں تربیلا میں پانی کی اسٹوریج ایک لاکھ 28 ہزار اور منگلا میں 7 لاکھ 18 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ذرائع کےمطابق چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 44 ہزار ایکڑ فٹ ہے