اسلام آباد: امریکا کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں جہاں وہ پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز دورے کے دوران نگراں وزیراعظم سے ملاقات کریں گی جبکہ عسکری حکام سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ایلس ویلز کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔