ایران امریکیوں کو نشانہ بنا رہا ہے،امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ
انٹیلی جنس معلومات کے مطابق امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔جے کلیٹن
ایران امریکیوں کو نشانہ بنا رہا ہے،امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ
واشنگٹن: امریکی نیشنل انٹیلی جنس چیف جے کلیٹن نے خبردار کیا ہے کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ سمیت دیگر ممالک میں امریکی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو بھیجے گئے ایک میمو میں جے کلیٹن نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات کے مطابق امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
میمو کے مطابق ایرانی عناصر کی جانب سے امریکی شہریوں کے خلاف مہلک کارروائیوں کی منصوبہ بندی مشرقِ وسطیٰ کے علاوہ بعض دیگر ممالک میں بھی تشویش ناک صورت اختیار کر رہی ہے۔
امریکی انٹیلی جنس چیف کا یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ اس صورتحال کے باعث خطے میں تعینات امریکی اہلکاروں اور دیگر امریکی شہریوں کی سلامتی سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔