اب ہم جیت گئے تو بھاگنے والوں کا رونا دھونا شروع ہو گیا۔فائل فوٹو
اب ہم جیت گئے تو بھاگنے والوں کا رونا دھونا شروع ہو گیا۔فائل فوٹو

بلاول بھٹو نےسندھ سےملک گیرانتخابی مہم شروع کردی،کئی مقامات پرخطاب

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ملک گیرانتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

بلاول بھٹو اندرون سندھ کے دورے کے موقع پر ٹھٹھہ، سجاول، گولارچی، بدین ،تلہار، ماتلی، ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب مرحلہ وار خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو گھارو میں خطاب کے بعد کنٹینر میں سوار ہوگئے اور کہا کہ پہلی بار ووٹ لینے آیا ہوں، امید ہے آپ مایوس نہیں کریں گے۔

اس سے پہلے بلاول بھٹو اندرون سندھ دورے کے لئے بلاول ہاؤس سے قائدآباد پہنچے تو ان کا وہاں والہانہ استقبال کیا گیا،کارکنان نے ان کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کا ہمارا آپ کا رشتہ نسلوں پرانا ہے، پیپلزپارٹی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، گزشتہ روز لیاری میں پرتپاک استقبال مخالفین کو پسند نہیں آیا اورانہوں نے سازش کے تحت ہم پر پتھراؤ کیا۔

ٹھٹھہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اپنا منشور پیش کردیا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے انقلابی پروگرام شروع کیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم لوگوں کو فوڈ کارڈ دیں گے جس سے لوگوں کو کھانا پینا سستا ملے گا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ لوگوں کی خدمت کی ہے، قائم علی شاہ اورمراد علی شاہ نے جتنا کام کیا ہے سندھ کی تاریخ میں اتنا کام کسی اور وزیر اعلیٰ نے نہیں کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اب عوام کے مسائل میں خود حل کروں گا، مجھے آپ کا ساتھ چاہیئے، عوام میرے بازو بنیں، میں ملک کی تقدیر بدلنا چاہتا ہوں، اگرعوام میرے ساتھ ہیں تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، ہمیں مل کر بی بی کا وعدہ نبھانا ہے اورپاکستان بچانا ہے۔