جاپانی شہنشاہ شدید علیل ہوگئے

ٹوکیو :جاپان کے شہنشاہ آکی ہیٹو نے بیماری کی وجہ سے اپنی مصروفیات ترک کر دیں،84سالہ بادشاہ اگلے برس30 اپریل کو تخت سے دستبردار ہو جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی محل سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ شہنشاہ آکی ہیٹو کے دماغ کو خون کی فراہمی میں کمی ہو رہی ہے جس کے باعث ان پر نیند کا غلبہ رہتا ہے، سر چکراتا ہے اور متلی ہوتی ہے،ان کی صحت کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، گذشتہ برس جاپانی پارلیمنٹ نے شہنشاہ آکی ہیٹو کی تخت سے دستبرداری کی درخواست منظور کر لی تھی۔جاپانی روایت کے مطابق بادشاہ تخت سے دستبردار نہیں ہو سکتا،گزشتہ200 برس میں دوسری بار کوئی بادشاہ تخت سے دستبردار ہو گا، ان کی جگہ اٹھاون سالہ ولی عہد ناروہیٹو بادشاہ بنیں گے۔