عام انتخابات 2018 کیلئے امیدواروں کی تعداد جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد کی فہرست جاری کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 3 ہزار 675 امیدوار جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لئے 8 ہزار 895 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔


الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لئے 303 اور صوبائی اسمبلی کے لئے 1007 امیدوار حصہ لیں گے۔ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے لئے 760 اور صوبائی اسمبلی کے لئے ایک ہزار 264 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ پنجاب سے قومی اسمبلی کے لئے ایک ہزار 696 اور پنجاب اسمبلی کے لئے 4 ہزار 242 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ سندھ سے قومی اسمبلی کے لئے امیدواروں کی تعداد 872 ہے جبکہ سندھ اسمبلی کے لئے 2 ہزار 382 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 10 نشستوں کے لئے44 امیدوار میدان میں ہیں۔