اجازت کے بغیر لیاری میں ریلی نکلنے پر بلاول کو شوکاز نوٹس جاری

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لیاری میں ضلعی انتظامیہ سے اجازت لئے بغیر ریلی نکلنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ بلاول بھٹو نے لیاری میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یکم جولائی کو لیاری میں نکالی جانے والی ریلی ضلعی اور پولیس انتظامیہ کے علم میں نہیں تھی۔ ریلی کی اطلاع اور اجازت 3 روز قبل لینی ہوتی ہے تاہم اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری کو 5 جولائی تک جواب جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں سنگین کارروائی ہوسکتی ہے۔