مقبوضہ کشمیرنہ کبھی بھارت کاحصہ تھا اورنہ کبھی ہوگا۔پاکستان

قونصلرپاکستان مشن سعدوڑائچ نے مقبوضہ کشمیرکے بھارت کا اٹوٹ انگ ہونے کا دعوی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہے، مقبوضہ کشمیرنہ کبھی بھارت کاحصہ تھا اورنہ کبھی ہوگا۔
قونصلرپاکستان مشن سعد وڑائچ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کئی قراردادیں جموں وکشمیرکے اسٹیٹس پرواضح ہیں جب کہ بھارت کے الزامات اورمن گھڑت باتیں اس کی ساکھ بہترنہیں کرسکتیں۔
واضح رہے کہ بھارتی سیاستدانوں کی جانب سے متعدد بارمقبوضہ کشمیرکو بھارت کا اٹوٹ انگ قراردیا گیا ہے جسے مقبوضہ وادی کے باسی اوررہنما یکسرمسترد کرچکے ہیں۔