عمران خان کا لاہور میں بارش سے متاثر ہ علاقوں کا چپل پہن کردورہ

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں بارش سے متاثر ہونے والے علاقوں کا چپل پہن کردورہ کیا۔ اس موقع پرپارٹی رہنما جہانگیر ترین ، علیم خان اور دیگر رہنما بھی کپتان کے ہمراہ تھے۔


تفصیلات کے مطابق لاہور میں تیز رفتار بارش نے نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج کرکے رکھ دیاہے،صوبائی دارلحکومت میں شدید بارش کے باعث سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا جبکہ مال روڈ پر انتہائی بڑا شگاف پڑ گیاہے جس میں مسلسل پانی داخل ہورہاجس کے باعث جی پی او کے قریب واقع قدیم عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پید ا ہو گیاہے۔
ایسی صورتحال میں کپتان بھی میدان میں آگئے،عمران خان نےلاہور میں بارش سے متاثر ہونےوالے علاقوں کادورہ کرتے ہوئےکہاکہ پیرس میں بارش ہوتو سڑکیں پانی میں نہیں ڈوبتیں،لیکن یہاں سڑکیں پانی سے ڈوب گئیں ہیں کیوں کہ شریف خاندان نے سارا پیسہ رائے ونڈ میں لگایا اگرانہوں نے یہاں دیانتداری سے پیسہ خرچ کیا ہوتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔


اس موقع پر عمران خان نے شہباز شریف کو باہر نہ نکلنے کامشورہ کردیتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف اس صورتحال میں باہر نکلنے کے قابل نہیں،کیوں کہ عوام میں بڑا غصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ آدھے پاکستان کے پاس تعلیم کے مواقع میسر نہیں،جہاں عوام کے پاس تعلیم نا ہو وہ یہی کہے گی کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے ۔

https://www.facebook.com/jamshed.iqbalcheema/videos/1735070153267658/?t=17