اثاثے ظاہر نہ کرنے والے 17نگران وزراکے نام جاری

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرنے والے نگران وزراکے نام جاری کردیئے ہیں ۔ اثاثے ظاہر نہ کر نے والوں میں 17وزراکے نام شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے 7 اور خیبر پختون کے 5 نگران وزرا نے اثاثوں کی تفصیلات نہیں دیں، سندھ کے 3 اور بلوچستان کے2 نگران وزرابھی اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔پنجاب کے نگران وزرا میں ظفر محمود، ڈاکٹر جواد سجاد، شوکت جاوید، انجم نثار، سردار تنویر، نعمان کبیر اور چودھری فیصل شامل ہیں۔کے پی میں عبدالروف، ثنا اللہ، مقدس اللہ، راشد اور اسد اللہ نے بھی اثاثوں کی تفصیلات نہیں دیں۔ سندھ کے ڈاکٹر جنید شاہ، ڈاکٹر سعدیہ اور سائمن جان جبکہ بلوچستان کے عنایت اللہ کاسی اور خرم شہزاد نے بھی اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن نے جمع نہیں کروائیں۔