دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں ، ایسا ہی کچھ جنوبی افریقہ میں ہوا جب جولائی کے مہینے میں برف باری نے مقامی افراد کو حیران کر دیا۔
کیپ ٹاؤن کی مغربی علاقوں میں 10سینٹی میٹر تک برف پڑی جس سے کئی علاقوں نے برف کی سفید چار اوڑھ لی ہے اور درجہ حرارت بھی پھر سے گِر چکا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=6dH7StJB2WA
موسم کی اس اچانک کروٹ نے لوگوں کو حیران کر دیا جو برف باری ہوتی دیکھ کر گھروں سے باہر نکل آئے اور اسنو مین بناتے ہوئے سیلفیاں لیتے رہے ۔لوگوں نے پھر سے گرم اونی کپڑے نکال لئے ہیں اور برف باری سے لطف اندوز ہوتے اور یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔