لاہور بارش، جی پی روڈ پر شگاف پڑنے کی انکوائری کمیٹی قائم

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آج صبح سے بارش جاری ہے جبکہ رات بھر بھی وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔
گزشتہ روز لاہور میں دس گھنٹے کے دوران 280 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس نے تباہی مچا دی تھی۔
تاہم موسلادھار بارش کے باعث مال روڈ پر واقع جی پی او چوک پر 20 فٹ گہرا اور 200 فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا جبکہ کچھ فاصلے پر 50 فٹ کا ایک اور گڑھا منہ کھولے کھڑا ہوگیا۔
لاہور میں جی پی او چوک پر شگاف پڑنے کے واقعے کی انکوائری کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی۔ نگراں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ کمیٹی 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی اور شگاف پڑنے کے ذمے داروں کو سزا ملے گی۔