فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ میں دھماکا۔ 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں گیس اور تیل تلاش کرنے والی غیر ملکی کمپنی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے پھٹنے سے3افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے ٹوبہ نوحقانی میں گیس و تیل تلاش کرنے والی غیر ملکی کمپنی کی ٹیم سروے کررہی تھی کہ ان کی گاڑی نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ جس کے پھٹنے سے گاڑی میں سوار کمپنی کے 3اہلکار عابد حسین، زکریا خان اور اختر خان جاں بحق جبکہ زخمی اہلکاروں علی عباس ،محمد وقاص، اکمل خان، حفیظ الرحمن اور ثنا اللہ کو بذریعہ ہیلی کاپٹر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ جاں بحق ہونے والوں نماز جنازہ پی پی ایل گیس کمپنی سوئی میں ادا کرنے کے بعد میتیں آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئیں۔