کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن سندھ عالیہ شاہد نے موسم گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے کے حوالے سے نگراں وزیر تعلیم و صحت سعدیہ رضوی کو سمری ارسال کردی ہے۔ سمری وزیر تعلیم کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری سندھ اور پھر حتمی منظوری کے لئے وزیراعلیٰ سندھ کے پاس جائی گی۔
سکریٹری اسکولز ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے سلسلے میں اساتذہ کی مصروفیت کے سبب چھٹیاں بڑھارہے ہیں۔
بچوں کو آن لائن کلاسز، واٹس اپ، ای میل سمیت دیگر ذرائع سے تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا، وزیرتعلیم سندھ
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos