خواتین کی افغانستان اسمگلنگ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےکالزٹریس کرنےکیلئےمہلت مانگ لی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں خواتین کی افغانستان ا سمگلنگ سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوئی۔
اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ۔کیس کی سماعت کےآغاز میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے افغانستان سے آنے والی کالز کوٹریس کرنے کےلیےسپریم کورٹ سےمزیدمہلت مانگتے ہوئےموقف اختیارکیاکہ کالزکی تفصیلات حاصل کرلیں ہیں لیکن کالز کوٹریس کرنے کے لیے مزید مہلت دی جائے۔
اس موقع پرڈی جی ایف آئی اے کاکہناتھاکہ خوست صوبے میں افغانستان حکومت کی رٹ بھی نہیں ہے اور یہ خاتون شادیاں کرواتی تھی ہماری کوشش ہے کہ متعلقہ خاتون واپس آجائے۔
جس پرچیف جسٹس نے ریما کس دیئے کہ مجھے توشک ہے اس میں خاتون کا خاوند ملوث ہے۔