امریکاکا پاکستان کو ٹائیفائیڈ سے متعلق سنگین الرٹ جاری

واشنگٹن:امریکا نے پاکستان کو ٹائیفائیڈ سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ٹائیفائیڈ بخار پراینٹی بائیوٹک ادویات کام نہیں کر رہی ہیں۔

قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری کے مطابق پاکستان میں ٹائیفائیڈ کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، ٹائیفائیڈ بخار کے مریض کو 103 سے 104 تک بخار ہو سکتا ہے

ٹائیفائیڈ بخارکی علامات میں سردرد، بھوک کا نہ لگنا، جسم میں درد ہونا اورجلد پر سرخ دھبے کا نمودار ہونا بھی شامل ہے۔

امریکہ کی جانب سے دئیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹائیفائیڈ بخارسے بچاؤ کے لیے تازہ صاف ستھری غذا استعمال کریں، کھلے اور آلودہ مشروبات استعمال نہ کریں، پانی اُبال کرپئیں

ٹائیفائیڈ کے مریض کے برتن الگ رکھیںاور ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔