اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں فیکٹریوں کی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت میں بند فیکٹریاں کھولنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ میں فیکٹریوں کی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایسے فلٹر لگا لیں جو رات کو بھی چلتے رہیں۔ فلٹر رات کو بند کردیئے جاتے ہیں۔ پچاس پچاس لاکھ کے بانڈز جمع کروا دیں کہ فیکٹریاں آلودگی نہیں پھیلا رہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صحت کا معاملہ ہے آپ بھی نہیں چاہیں گے۔ ہم انڈسٹری کو بند نہیں کرنا چاہتے ٹیکس نہیں ملے گا۔ تھوڑے پیسے لگا کر اس قوم کے بچوں کو بچا لیں۔ عدالت نےبند فیکٹریاں کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کو نمٹا دیا۔