ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزاپر رد عمل دیتے ہوئے سینئر وکیل اور سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہاکہ نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کے پاس موقع ہے وہ 10 روز میں اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل اور سابق اٹارنی جنرل عرفان قادرنے نواز شریف کی گرفتار ی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کو اگر وطن واپسی پر گرفتار کرنا چاہیں تو کیا جاسکتا ہے لیکن اگر وہ واپس نہیں آئے تو انہیں دیگر طریقوں سے بلانے کی کوشش کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بہت تنازعات کا شکار ہوا اور اس پر تنازع کھڑا ہوگا کیونکہ اس کیس نواز شریف کی جانب سے اس معاملے میں جو نقطے اٹھائے گئے ان میں کچھ قانونی بھی تھے لیکن انہوں نے ان سب کا تذکرہ سب سیاسی منظر نامے پر کیا۔ وہ کسی قانونی فورم کے سامنے نہیں اٹھائے اور یہ تمام عوامل قانون اور آئین سے مبرہ تھے ، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ تنازع کا شکار ہوا ہے۔