کراچی: آمدن سے زائد اثاثے کے حوالے سے انکوائری کا سامنا کرنے والے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عادل عمر کے گھر پرنیب کا چھاپہ۔ نیب کے مطابق ملزم کی رہائش گاہ پر تلاشی کے دوران قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے حاصل کیے گئے 1 ارب سے زائد مالیت کے نقد، لگژری گاڑیوں و دیگر اثاثے برآمد کرلیےہیں۔ عادل عمر کے گھر سے برآمد کی گئی گاڑیوں میں 28 لاکھ مالیت کی ٹویوٹا پریمیو، 2 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی سوزوکی سوئفٹ،80 سے 90 لاکھ مالیت کی ایک مرسڈیز سی کلاس، اور لینڈ کروزر کے کاغذات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 50 کروڑ سے زائد مالیت کی زمینیں، دبئی میں 3 جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس جن میں 5 کروڑ سے زائد رقم موجود ہے، 55 لاکھ نقد پرائز بانڈ شامل ہیں۔