پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہے اور قومی مفادات کا تحفظ اور دفاعی خود مختاری ہماری ترجیحات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 109ویں مڈ شپ مین اور 18 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے واضح کیا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسلح افواج پاکستان کی سلامتی کو درپیش خطرات کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ایڈمرل طفر محمود عباسی نے بتایا کہ پاک بحریہ نے بحرہند میں ریجنل میری ٹائم پٹرولز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، جس سے بحری دہشت گردی، قذاقی اور اسمگلنگ کی روک تھام ہوگی۔