لاہور:پنجاب لوکل گورنمنٹ نے سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں میں شمولیت پرپابندی عائد کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ نے سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں اور جلسے جلوسوں و میٹنگز میں شمولیت پر پابندی عائد کردی ہے اوراس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین پرپابندی گورنمنٹ سروس سرونٹ کنڈکٹ رول کے تحت لگائی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملامین پر پابندی یونین کونسلز کے چئیرمینزکی ایما پرعملے کی سیاسی سرگرمیاں میں حصہ لینے پرلگائی گئی ہے اورخلاف ورزی پرپیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔