دستخط کے لیے اوریجنل دستاویزات درکار تھیں جو حکومت نے تاخیر سے فراہم کیں-فائل فوٹو 
دستخط کے لیے اوریجنل دستاویزات درکار تھیں جو حکومت نے تاخیر سے فراہم کیں-فائل فوٹو 

ڈاکٹرعافیہ کی وطن واپسی سےمتعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس پرچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا تحریر کردہ تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف ڈاکڑعافیہ کی زندگی سے متعلق معلومات کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، عدالت کو بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹرعافیہ زندہ ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل بیرون ملک قید یا سزا یافتہ افراد کی واپسی کیلئے کوئی قانون نہیں بتا سکے اوریہ بھی نہیں بتا سکے کہ پاکستانی عدالت کس قانون کے تحت اس معاملے میں مداخلت کرے لہذٰا عدالت ڈاکٹرعافیہ کی وطن واپسی کی درخواست خارج کرتی ہے۔

واضح رہے کہ فوزیہ صدیقی نے اپنی بہن عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم گزشتہ سماعت میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست خارج کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے  تھے کہ عدالتیں امریکا میں عافیہ صدیقی کے معاملے پر کردارادا نہیں کرسکتیں، ہم نے وہ کام کروانے ہیں جو ہم کرسکتے ہیں، ہمارا حکم امریکی عدالت اٹھا کرپھینک دے تو ہماری عدلیہ کی کیا عزت ہوگی۔