جہازمیں ایندھن کیوں نہیں ؟ایئرلائن کا پورا بورڈ فارغ

کیا آپ یقین کریں گے کہ ایک افریقی ملک میں وزیراعظم کواپنا سرکاری دورہ محض اس وجہ سے منسوخ کرنا پڑگیا کہ ملک کی قومی ایئرلائن کے پاس جہازاڑانے کیلئے ایندھن موجود نہیں تھا ۔

اس صورتحال پر وزیراعظم موصوف اتنا ناراض ہوئے کہ انھوں نے قومی ائرلائن کے پورے بورڈ آف گورنز کو ہی فارغ کردیا۔

قصہ کچھ ہوں ہے کہ موزمبیق کی قومی ایئرلائن ’’ لام ‘‘ کے بورڈ کے ارکان کو اس واقعے کے بعد برطرف کردیا گیا جب ملک کے وزیراعظم کو جس پرواز سے جانا تھا اسے محض اس وجہ سے کینسل کردیا گیا طیارے کو اڑانے کیلئے ایدھن نہیں تھا ۔

پرواز کینسل ہونے کے بعد نہ صرف وزیراعظم بلکہ اس طیارے سے سفر کرنے والے دیگرمسافر بھی ایئرپورٹ پر رُل گئے۔

موزمبیق کے وزیراعظم ’’ کارلوس ایگوسٹین ہوڈو روزاریو‘‘ سرکاری دورے پر ملک کے شمالی صوبے نیاسا جانا چاہتے تھے۔

موزمبیق کے وزیراعظم ’’ کارلوس ایگوسٹین ہوڈو روزاریو‘‘

ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ طیارہ اڑان نہیں بھر سکتا کیونکہ ایندھن نہیں۔ دریافت کرنے پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایندھن کیلئے فنڈز نہ ہونے کے باعث تیل کی سپلائی نہیں ہوسکی ہے ۔

اس صورتحال کے باعچ وزیراعطم کو مجبوراً ایئرفرس کے طیارے سے دورے پر جانا پڑا لیکن وہ اتنا ناراض ہوئے کہ ایئرلائن کے بورڈ آف گورنز کو برطرف کردیا۔

موزمبیق کے میڈیا کے مطابق ملک کی سرکاری ایئرلائن گزشتہ کئی روز سے مالی بحران کا شکار ہے جس کے باعث تیل سپالائی کرنے والے ادارے نے جہاز کیلئے ایندھن کی سپلائی روک دی ہے ۔ تیل سپلائی کرنے والے ادارے کا کہنا تھا کہ ایندھن کی فراہمی سے قبل ادائیگی کی جائے جبکہ فنڈز نہ ہونے کے باعث ایئرلائن ادائیگی کرنے سے قاصر تھی۔

ایئرلائن کی انتظامیہ نے اس واقعے پر وزیراعظم اور مسافروں سے افسوس کا اظہار کیا ہے اورکہا کہ پروازوں کی آمدورفت کو یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

ایئرلائن کی انتظامیہ نے مسافروں سے کہا کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل بذریعہ ٹیلیفون پرواز کی روانگی کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

یاد رہے کہ موزمبیق کی معیشت 2015 سے مالی بحران کا شکار ہے اورغیرملکی اداروں نے اسے قرضے دینا بھی بند کردیئے ہیں ۔