استنبول:ترکی کی عدالت نےسابق اخبار زمان کے6 صحافیوں کوقید کی سزا سنادی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ترکی کی عدالت نےسابق اخبار زمان کے 6 صحافیوں کو 2016 کی ناکام بغاوت میں مسلمان مبلغ فتح اللہ گولن سے تعلق کے الزام میں قید کی سزا سنا ئی۔
نجی نیوز ایجنسی ڈی ایچ اے کے مطابق ملزمان کو استنبول کی عدالت میں پیش کیا گیا،جہاں عدالت نے6 صحافیوں کودہشت گرد گروپ کی رکنیت کے الزام میں سزا سنائی،جس کے مطابق صحافی ساہین الپے اور علی بلاک کو 8 سال،صحافی ممتظر ترکون اور مصطفیٰ انال کو ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ باقی 5 ملزمان کو بری کردیا گیا۔
واضح رہےکہ زمان اخبار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے امریکا سے تعلق رکھنے والے مسلمان مبلغ فتح اللہ گولن کی حمایت تھی جبکہ 2016 کی ناکام بغاوت میں فتح اللہ گولن کا ہاتھ تھا۔