جاپان میں طوفانی بارشوں سے 38 ہلاک۔ 50 سے زائد لاپتہ

ٹوکیو:جاپان کے مغربی اور وسطی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 38 افراد ہلاک اور 50 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

جاپان کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئی ہیں، دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔

ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کےکام میں مصروف ہیں جبکہ بارشوں کے باعث 19 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

جاپان کے محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید موسم کی وارننگ جاری کررکھی ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کابھی خطرہ ہے۔