بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی آج دوسری برسی

انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے دو سال بیت گئے،دکھی انسانیت کے ’مسیحا‘ ایدھی کی دوسری برسی نہایت محبت اور عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے ۔
عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 11برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالا جو ذیابیطس میں مبتلا تھیں، صرف 5 ہزار روپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فانڈیشن کی بنیاد ڈالی، لاوارث بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لیے مراکز قائم کیے۔
وہ 8 جولائی 2016 کو گردوں کے عارضے میں مبتلاہو کر 88 برس کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کرگئے تھے جن کی خدمات کے اعتراف میں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔