پاک امریکاتعلقات میں بہتری کی کوشش جاری ہے۔ علی جہانگیر

امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا دونوں کو احساس ہے کہ ان کے باہمی تعلقات ستر سال پرانے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکاتعلقات میں بہتری کی کوشش جاری ہے۔
امریکامیں پاکستان کےسفیر علی جہانگیرصدیقی نے شمالی امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کےٹیکساس کنونشن میں شرکت کی۔
امریکامیں پاکستان کےسفیرنےاپناسےوابستہ ڈاکٹروں کی تنظیم کی جانب سے پاکستان میں فلاحی سرگرمیوں کوبھی سراہا۔
سفیرپاکستان نےیوتھ کنونشن سےبھی خطاب کیااورکمیونٹی پرزوردیاکہ وہ آگےبڑھ کرپاکستان کی خدمت کریں۔
امریکامیں گن کلچرکےحوالےسے سفیرپاکستان نےکہاکہ کسی کوانسانیت سوزکارروائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، انسانیت سوزواقعات میں ملوث افرادکو کٹہرےمیں لاناچاہیے، تاہم اصل مسئلہ گن نہیں بلکہ یہ دیکھناہوگاکہ معاشرےمیں کس قسم کےمسائل ہیں،اوران کے حل کےلیےکیاکیاجاسکتاہے۔