فیصلےمیں تسلیم کیاگیاکہ نوازشریف پرکرپشن ثابت نہیں ہوسکی،مریم اورنگزیب

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنمامریم اورنگزیب نےکہاکہ ایون فیلڈریفرنس کافیصلہ5 سے6مرتبہ موخرکیاگیااورفیصلےمیں تسلیم کیاگیا کہ نوازشریف پرکرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔
میڈیاسےگفتگومیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنمامریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ یہ فیصلہ ماضی کے فیصلوں کاتسلسل ہے،ماضی میں بھی ایسے فیصلے آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ مقدمہ یہ ہے کہ دادا نے جائیداد پوتے کو دی تو والد کو گرفتار کرلیا جائے، ایون فیلڈ نوازشریف کی ملکیت ہےیہ کہیں ثابت نہیں ہوا اور نہ ہی اس کے کچھ ثبوت دیےگئےہیں جبکہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو تصورکی بنیاد پر7سال سزا دی گئی۔
انہوں نے کہاکہ جومعاہدہ بہن بھائی میں ہوا اسے کہا گیا کہ جعلی ہے،
نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بات کرتےہوئے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ نواز شریف اور مریم نوازآج بھی اس فیصلے کا سامنا کرنے کو تیا ر ہیںوہ جمعہ کو واپس آئیں گے۔