دہلی:بھارتی انتظامیہ نے تاج محل کی مسجد میں نماز پڑھنے کے حوالے سے شرط لگادی اور کہا کہ وہاں صرف آگرہ کے شہری ہی نماز پڑھ سکیں گے ۔
مسجد انتظامیہ سیاحوں کو بھی نماز کی ادائیگی کےلئے اجازت دینے کا مطالبہ لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئی۔بھارتی سپریم کورٹ نے شہری حکومت کے خلاف دائر مسجد انتظامیہ کی درخواست کو رد کردیا ہے۔
شہری حکومت نے رواں سال کے شروع میں آگرہ سے باہر کے لوگوں پر تاج محل کی مسجد میں نماز اداکرنے پر پابندی لگا ئی تھی۔
مسجد انتظامیہ نے اسےشہری حکومت کے حکم کو غیر قانونی قرار دیا ہے جبکہ عدالت کا کہنا ہے کہ سیاح کسی اور مسجد میں نماز پڑھ سکتے ہیں ۔