بینکاک:تھائی لینڈ کی فٹبال ٹیم کے غار میں پھنسے 6 بچوں کو نکال لیا گیا ہے ،انہیں16روز بعد ریسکیو کرلیا گیا ہے ۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق غار پھنسے بچوں کو ریسکیو کرنے کےلئے 18غوطہ خوروں کی ٹیم بھیجی گئی تھی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب کے باعث غار میں پھنسے 13افراد کے گروہ میں سے پہلے دو لڑکوں کو تھام لوانگ غار کے پیچیدہ ،گنت اور جان لیوا راستے سے باہر نکالاگیا جو 4کلو میٹر طویل تھا ۔
لیفٹیننٹ جنرل کانگ کیپٹنٹر وانٹ کے مطابق 2افراد کو نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید 2جلد باہر آجائیں گے ،وہ بیس کیمپ میں پہنچ چکے ہیں جہاں سے پیدل چلتے ہوئے باہر آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کی غار سے نکلنے والے 2بچوں کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ مون سون کی نئی بارشوں کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو آپریشن ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے ۔