فٹبال ورلڈ کپ: فرانس بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

سینٹ پیٹرز برگ : فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جہاں سیمی فائنل میں بڑی بڑی ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہیں۔

سینٹ پیٹرز برگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو 0-1 سے شکست دے دی۔سیمی فائنل کھیل کے ابتدا سے ہی سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کرتی رہیں لیکن پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔

https://www.youtube.com/watch?v=R-HRyTdUvKI

کھیل کے 51 ویں منٹ میں فرانس کے سیموئل نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی جبکہ ریفریز نے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے 5 کھلاڑیوں کو پیلے کارڈ کارڈ دکھائے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا اور فاتح ٹیم فائنل میچ میں فرانس سے ٹکرائے گی اور ٹرافی کی جنگ لڑے گی۔