ماسکو : فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے، فائنل میں کروشیا کا مقابلہ اب فرانس سے ہو گا۔
انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا گیا سیمی فائنل شروع سے ہی دلچسپ رہا ،تاہم کروشیا نے مجموعی طور پر عمدہ کھیل پیش کیا مگر انگلینڈ کی جانب سے کیرین ٹری پیئر نے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔
https://www.youtube.com/watch?v=keH6z3RwHL4
دوسرے ہاف کے آخری مراحل میں کروشیا نے گول کر کے انگلینڈ کی برتری ختم کر دی اور میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا جس کے بعد اضافی وقت میں کروشیا کی جانب سے مینزوکچ نے میں انگلینڈ کیخلاف دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ فٹ بال کے میگا ایونٹ کا فائنل میچ 15 جولائی بروز اتوارفرانس اور کروشیا کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔