لاہور پولیس کا ن لیگ کارکنان کے خلاف کریک ڈاون

 

لاہور: نواز شریف کی لندن سے لاہور واپسی کے اعلان کے بعد پنجاب پولیس نے ن لیگ کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے ،گرین ٹاؤن سےحمزہ شہباز کے کو آرڈی نیٹر اور مسلم لیگ ن کے یوسی چیئرمین236 چوہدری تنویر نثار گجر ،محمد علی گجر سمیت50کارکنوں کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

لاہور پولیس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی اور گرفتاری پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی طرف سے کسی بھی ممکنہ ردعمل سے بچنے کے لئے ن لیگ کے اہم اور متحرک کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے ،پولیس نے رات گئے گرین ٹاؤن کے علاقے سے حمزہ شہباز کے کوآرڈی نیٹر اور یوسی چیئرمین236 چوہدری تنویر نثار گجر ،تھانہ شفیق آباد سے یوسی چیئرمین محمد علی گجر سمیت50 کارکنوں کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ،

مسلم لیگی کارکنان چیئرمین محمد علی گجر کو رہا کروانے تھانہ شفیق آباد پنچ گئےتھانے کے گیٹ پر نعرہ بازی کی جبکہ لیگی کارکنان نے شفیق آباد تھانے کے باہر روڈ بند کر کے محمد علی گجر کی گرفتاری پر احتجاج بھی کیا ۔دوسری طرف لاہور پولیس نے یو سی 66 کے چیرمین اویس چیمہ یوسی 59 کے باؤ رفیق گجر اور یوسی 65 سے اویس بشیر کو گرفتار کر کے تھانہ اسلام پورہ بند کر دیا گیا ہے ۔لاہور کے کئی دیگر علاقوں سے ن لیگ کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی متحرک کارکن اور عہدے دار گرفتاریوں سے بچنے کے لئے روپوش ہو گئے ہیں ۔