آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکسس لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔فائل فوٹو
آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکسس لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔فائل فوٹو

پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد

 

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ذرائع آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والی سواریوں میں لیکویڈ پٹرولیم گیس(ایل پی جی) کے سلندڑ استعمال کرنے پر پابندی لگادی ۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے عوام کو پابند کیا ہے کہ موٹر سائیکل، بسوں، کوچز اور ویگن پر ایل پی جی گیس سلنڈر نہ لگائے جائیں۔اوگرا نے چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز کو احکامات بذریعہ خط ارسال کردیے ہیں اور انہیں سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ایل پی جی پٹرول کی نسبت ایک سستا ایندھن ہے جسے موٹر سائیکل، بسوں، کوچز، ویگن اور کار میں پٹرول کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کا استعمال خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے کیوں کہ ٹھوکر لگنے یا تپش سے سلنڈر پھٹنے کا اندیشہ رہتا ہے۔