اٹارنی جنرل صاحب! وہ جسٹس نہیں ،جنرل کیانی تھے۔فائل فوٹو
اٹارنی جنرل صاحب! وہ جسٹس نہیں ،جنرل کیانی تھے۔فائل فوٹو

سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کیخلاف میڈیکل ڈپواسکینڈل کی سماعت مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہورہائی کورٹ کو ہدایت جاری کی ہے کہ ریٹائرڈ آرمی افسر کی جانب سے سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے خلاف میڈیکل ڈپو اسکینڈل کی درخواست پرسماعت مقرر کی جائے ۔

درخواست گزار ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل انعام الرحیم نے سابق آرمی چیف پرالزام عائد کیا کہ انہوں نے قانونی طورپربنائے گئے پاک فوج کے میڈیکل اسٹورڈپو کو تحلیل کیا اوراس کے ساتھ ساتھ جعلی اورغیرمعیاری ادوایات تیار کرائیں اورفراہم کیں ۔

ریٹائرڈ فوجی افسر نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ میڈیکل ٹینڈر کا مکمل آڈٹ کرایا جائے تاہم سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چند اعتراضات لگا کردرخواست واپس کردی تھی لیکن بعد ازاں درخواست گزار نے رجسٹرار کے فیصلے کے خلاف درخواست جمع کرائی ۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کی سماعت کی ۔ اس دوران جسٹس میاں ثاقب نثار نے حکم دیا کہ لاہورہائی کورٹ کے رجسٹراراس درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ لاہورہائی کورٹ اس معاملے پرجلد فیصلہ کرے گی ۔