ایشیا کپ کے لیے اچھی ٹیم تیار کرنا چاہتے ہیں- سرفراز احمد

 

بلاوایو: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم ایشیا کپ کے لیے اچھی ٹیم تیارکرنا چاہتے ہیں اسی لیے اسکواڈ میں موجود تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔انہوں نے زمبابوے کے شہر بلاوایو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ، یاسر شاہ اور شاداب خان کو ایک ساتھ میچ میں آزمایا جاسکتا ہے۔ صرف یاسر شاہ کو کچھ میچز میں آزمایا جائے گا تاکہ معلوم ہوسکے کہ ایشیا کپ کے لیے کیسی ٹیم اچھی کارکردگی دکھا سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں محمد حفیظ کی بولنگ سے کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے جو ٹیم کے لیے اچھا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ وہ ون ڈے میں نمبر 5 پر بیٹنگ کرنے کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں ٹاس ہارنا مایوس کن ہوسکتا ہے لیکن ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں۔