لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ۔برطانیہ میں ٹرمپ کی آمد پر احتجاجی ریلیوں کی کال بھی دی جا رہی ہے جس کے لیے مخالفین نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورے میں ملکہ برطانیہ اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے سے ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر کی حیثیت سے وہ پہلی مرتبہ برطانیہ کے دورے پر پہنچے ہیں۔
لندن روانگی سے قبل میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ روسی صدرولادی میر پیوٹن سے ملاقات میں ہتھیاروں کی تخفیف کا مطالبہ کریں گے ۔امریکی صدر نے توقع ظاہر کی کہ روسی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں خطے کو کیمیائی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر بھی گفتگو ہو گی۔