اسلام آباد:سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ نواز شریف کی گرفتاری سے مسلم لیگ ن کویہ فائدہ ہوا ہے کہ ان کا متضاد بیانیہ اب ایک ہو گیا ہے اور ن لیگ میں موجود تضاد ختم ہوگیا۔
انہوں نے کہاکہ اب صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نےخود ریلی نکالی اور مزاحمت کی سیاست کا آغاز کیا اور آنے والے دنوں میں وہ اپنا بیانیہ مزید تلخ کریں گے جس سے دو واضح گروپ ختم ہو جائیں گے ۔
سہیل وڑائچ نے کہا کہ میرا خیال سے آئندہ حکومت مخلوط ہو گی جو ڈیڑھ سال سے زیادہ نہیں چل سکے گی ،ن لیگ اس بات کے لیے تیار ہے کہ اگر حکومت نہ ملی تو ڈیڑھ سال اپوزیشن کرلیں گے لیکن عمران خان کے لیے حکومت کرنا بہت بڑا چیلنج ہو جائے گا ۔