اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم ناصرالملک نے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاءالدین مری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور دھماکے کی تفصیلات پوچھیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصرالملک نے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاءالدین مری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور نگراں وزیر اعظم نے علاءالدین مری سے مستونگ دھماکے کی تفصیلات پوچھیں
وزیر اعظم نے مستونگ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارکیا جبکہ نگراں وزیر اعظم نے مستونگ دھماکے کی شدید مذمت بھی کی ،نگراں وزیر داخلہ بلوچستان علاءالدین مری نے نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصر المک کو مستونگ دھماکے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک شہدا کی تعداد128 ہوگئی جبکہ خودکش حملے میں زخمیوں کی تعداد120ہے
نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے کہا کہ وہ پیر کے روز کوئٹہ جائیں گے اور دھماکے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کے گھر جا کرسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی سے اظہار تعزیت کریں گے ۔