بلوچستان کے ضلع مستونک میں گزشتہ روز انتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں عوامی پارٹی بلوچستان سراج رئیسانی سمیت 128 سے زائد افراد کی شہادت کے واقعے کے بعدبلوچستان بھر کی فضا سوگوار ہے۔ صوبائی حکومت نے سانحہ مستونگ پر2روز کے سوگ کااعلان کیا ہے۔ اہم سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ میں خوفناک دھماکے کے بعد ملک بھر کی فضا سوگوار ہے، شہر بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ قوم کے ہر فرد کی آنکھیں اس واقع پر اشکبار ہے
بلوچستان حکومت کی جانب ست دو روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد تمام سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا آج ہونے والا انتخابی جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا۔
سانحہ مستونگ کے باعث تحریک انصاف نے بھی 17جولائی کوہونے والا جلسہ منسوخ کردیا ہے۔
مستونگ دھماکے میں شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کی نماز جنازہ کا وقت اور جگہ ایک بار پھرتبدیل کردی گئی۔ اب ان کی نماز جنازہ ایوب اسٹیڈیم کے بجائے موسٰی اسٹیڈیم کوئٹہ کینٹ میں ساڑھے پانچ بجے ادا کی جائے گی۔
شہید سراج رئیسانی کے خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کی جگہ سیکیورٹی خدشات کے باعث تبدیل کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ نواب زادہ سراج رئیسانی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار تھے اور حلقہ پی بی 35 مستونگ سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔