اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دامادکیپٹن (ر) صفدرکی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں تیار کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل تیار ہوگئی ہے۔ مریم نواز کے وکلاء کچھ دیر میں اڈیالہ جیل جائیں گے اور ان سے وکالت نامہ پر دستخط کروائے جائیں گے۔
کیپٹن(ر) صفدر کی اپیل آج ہی دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ عدالت سے اپیل کا فیصلہ آنے تک کیپٹن صفدر کی ایک سال کی سزا معطل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ نواز شریف کی اپیل آج دائر کی جائے یا پیر کو اس حوالے سے ان کے وکلا کی مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث آج دائر نہ کی جاسکیں۔
موسم گرما کی تعطیلات میں عدالتی وقت دن ایک بجے تک ہے جس کے باعث اب پیر کے روز اپیلیں دائر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے لندن فلیٹ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔