کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں درینگڑ کے قریب دھماکے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کے بھائی لشکری رئیسانی نےکہا ہے کہ اگر سانحہ مستونگ پر سنجیدہ ہیں تو ٹرتھ کمیشن بنایا جائے۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لشکری رئیسانی نے کہا کہ گزشتہ روز کےواقعے کےجواب دہ وہ ہیں جنہوں نے ملک کی پالیسیاں بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس واقعے پر سنجیدہ ہیں تو ٹرتھ کمیشن بنایا جائے جو روز اول سے ضیاء دور سے آج تک کےمعاملات کی تحقیقات کرے اور حقائق سامنے لائے تاکہ جو پاکستان کے لوگ بھگت رہے ہیں وہ سامنے آئے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید ہوئے۔